پولیس پٹرول پی گئی

پولیس پٹرول پی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پٹرول کی مد میں جاری فنڈز کہاں گئے؟ لاہور پولیس کو پٹرول کی مد میں ملنے والے فنڈز میں مبینہ خوردبرد، پی ایس او نے عدم ادائیگی پر پٹرول بند کردیا، اہلکار جیب سے پٹرول ڈلواتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے لاہور پولیس کو گذشتہ سال کے آخری ماہ اور رواں سال جنوری میں عدم ادائیگی کی وجہ سے پٹرول دینا بند کر دیا گیا تھا، ان دو ماہ کے دوران لاہور پولیس کا انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ کے افسران تھانوں کی گاڑیوں میں اپنی جیبوں سے پٹرول ڈلواتے رہے۔  ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی نے اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی جی افس کو ڈیمانڈ بھجوائی جس کے مطابق لاہور پولیس کو آئی جی آفس نے ان دو ماہ کے پیسے بھی دیگر پیسوں کے ساتھ بھجوا دیئے۔

 سی سی پی او آفس نے ان پیسوں میں سے سات کروڑ روپے آپریشن ونگ اور چار کروڑ روپے انویسٹی گیشن ونگ کو بھجوا دیئے لیکن ان دونوں دفاتر نے پیسے لینے کے باوجود فیول چارجز ادا نہیں کیے۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے دو ماہ کے جو پیسے ملے ان میں مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے خرد برد کر لیے ہیں، جبکہ اس حوالے سے ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ جس افسر نے بھی اپنی جیب سے پٹرول ڈلوایا وہ سی سی پی او آفس میں اپنا بل اور درخواست جمع کروا کر پیسے واپس لے سکتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer