ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) محکمہ ہائر ایجوکیشن کا ہر سال نجی اور سرکاری جامعات کے مابین سپورٹس لیگ کرانے کا فیصلہ، پہلی سپورٹس لیگ کا آغاز رواں ماہ سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی سپورٹس لیگ دوہزار انیس کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس میں پنجاب کے مختلف جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی اور وزیر ہائر ایجوکیشن کو سپورٹس لیگ کے انتظامات بارے میں آگاہ کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال نجی اور سرکاری جامعات کے مابین سپورٹس لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا۔

سپورٹس لیگ کا آغاز رواں ماہ سے کیا جائے گا، سپورٹس لیگ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، لیکن رواں سال کرکٹ اور فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پنجاب کی سرکاری اور نجی جامعات کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، خواتین یونیورسٹیز کو الگ گروپ میں رکھا گیا ہے، دیگر یونیورسٹیز کی خواتین ٹیمیں اپنے متعلقہ گروپس میں کھیلیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لیگ کے اختتام پر تمام گروپس کی ٹاپ ٹیموں کے مابین چیمپئن لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، سپورٹس لیگ کے شیڈول کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب طلباء کو صحت افزاء ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

لیگ کے انعقاد کا مقصد طلباء میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس لیگ کے کامیاب انعقاد سے بہتریں کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مزید مواقع ملیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer