(قذافی بٹ) تحریک انصاف نے روٹھے ہوؤں کومنانےکا فیصلہ کیا،ناراض رہنماوں کو منانےکا ٹاسک گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکےسپرد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نےفیصلہ کیا ہےکہ پارٹی کےناراض رہنماؤں اورکارکنوں کو منایا جائےگا،گورنر پنجاب نےفوزیہ قصوری کو پارٹی میں واپس لانے کی کوششیں شروع کردیں ہیں،چودھری محمد سرورنےپارٹی سےناراضگی کے بعد پاک سرزمین میں شمولیت اختیارکرنےوالی رہنما فوزیہ قصوری کےساتھ ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب نےفوزیہ قصوری کوگلے شکوے ختم کرکے واپس پارٹی میں آنےکا کہا،فوزیہ قصوری کےساتھ ملاقات کےدوران بیگم گورنر بھی موجود رہیں،چودھری محمد سرورنےفوزیہ قصوری کےساتھ دیگرامورپربھی گفتگو کی۔