ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن اس وقت نشانے پرہے:سعد رفیق

مسلم لیگ ن اس وقت نشانے پرہے:سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاورچودھری)آشیانہ اور رمضان شوگر ملزسکینڈل میں ملوث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں جبکہ پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکوطلب کررکھاتھا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے،رمضان شوگر ملزکےریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاکہ شہباز شریف پر رمضان شوگر ملزکیلئےسرکاری خزانےسے نالہ اور پل بنانےکاالزام ہےجبکہ آشیانہ سکینڈل میں دو ملزمان عارف بٹ اور اسرار سعید نے اپنا بیان قلمبندکروایا۔

احتساب عدالت کونیب نے بتایا خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس حتمی مراحل میں ہے،اِن پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے ، خواجہ برادران کے وکیل نے کہاکہ موکلان کی انتہائی تذلیل کی جا رہی ہے پورا شہربندکرکےبکتربندگاڑی میں پیش کیا جاتا ہے،ایسا سلوک کیاجارہاہےجیسے جنگی قیدی ہوں ۔

خواجہ سعد رفیق نےشکوہ کیا کہ60سال پرانی بکتربندمیں لایاجاتاہے کمرمیں درد ہے اور علاج نہیں کروایاجا رہا، مجھےکسی ہسپتال نہیں جانامگر علاج کی سہولت دی  جائے، عدالت نےنیب کوحکم دیاکہ قانون کے مطابق میڈیکل کی سہولت دی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  کاکہناتھاکہ یہ ساری انتقامی کارروائی ہے،یہ وقت بھی گزرجائے گا، مسلم لیگ ن اس وقت نشانے پرہے،جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے اسکا صلہ ہمیں یہ دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر، کو ریفرنس آئندہ سماعت پر فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خواجہ برادران کو دوبارہ 19 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer