لاہورایئرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن معمول پرنہ آسکا

لاہورایئرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن معمول پرنہ آسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) لاہورایئرپورٹ کھلنےکےباوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر جس کی وجہ سے32پروازیں منسوخ  اور11تاخیرکا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحال مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا،  پروازوں کے منسوخ ہونے سےاندون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کولمبو سے آنے والی پرواز یو ایل 185،دمام سے آنے والی پرواز ایکس وائے 883،کویت سے آنے والی پرواز کے یو 203 اورابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ ہیں۔

مزید برآں مدینہ منور سے آنے والی پرواز پی اے 477،دبئی جانے والی پرواز پی اے 416،کراچی جانے والی پرواز پی اے 401،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے ،دبئی سے آنیوالی پی کے 205 ایک گھنٹہ پندرہ منٹ ،دبئی جانے والی پی کے 203 ایک گھنٹہ دس منٹ اورکراچی جانے والی پی کے 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer