امن کی جانب ایک اور قدم، سمجھوتہ ایکسپریس بھارت روانہ

امن کی جانب ایک اور قدم، سمجھوتہ ایکسپریس بھارت روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئےدوستی بس کے بعد اب سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بھی امن کا پیغام لیےبھارت روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مودی سرکارلائن پر آگئی، سمجھوتہ ایکسپریس بھی امن کا پیغام لیےبھارت روانہ ہو گئی، تمام مسافروں کو ضروری کاغذی کارروائی کے بعد روانہ کیاگیا،مسافروں نےسمجھوتہ ایکسپریس چلنے پر خوشی کا اظہار کیا،ٹرین ہفتے میں 2روز پیراورجمعرات کوبھارت روانہ ہوتی ہے,ریلوے حکام کاکہناتھاکہ7بوگیوں پرمشتمل ٹرین 195مسافروں کولیکر آج صبح 8 بجےروانہ ہوئی،گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ٹرین روانگی منسوخ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا، ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer