موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دھند کے بادل چھٹ گئےموٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، موٹروے کھلنے سے بابو صابو انٹرچینج پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی لہر میں تبدیلی آگئی ہے جس سے موسم سرد اور کہیں کہیں دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،سندر،رائیونڈ،مانگا منڈی،سکیم موڑ اور ٹھوکر سمیت دیگرعلاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثررہی،شدید دھند کےباعث موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کیاگیا تھا،ترجمان موٹروے کاکہناتھاکہ دھند کے بادل چھٹ گئےموٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

قبل ازیں دھند کی وجہ سےموٹروے حکام شہریوں نے اپیل کی تھی کہ وہ شدید دھند کے باعث گاڑیوں پرفوگ لائٹس کا استعمال،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کرنےاورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer