ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار: دی پروفیشنل سکول کی جانب سے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

سبزہ زار: دی پروفیشنل سکول کی جانب سے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی:سبزہ زارمیں دی پروفیشنل سکول کی جانب سے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بچوں نے ٹیبلوز اور پرفارمنسزپیش کیں۔حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے،آئی کام کے طلباء نے کامیڈی ٹیبلو پیش کیا۔

مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی بیرسٹر حماد اظہر، صدر ایجوکیشن ونگ پنجاب ڈاکٹرعاطف الدین، بزنس مین ملک یوسف،سابقہ ناظم سبزہ زار ارشاد ڈوگر اور سکول کے پرنسپل اسد رحمان سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ،طلبا وطالبات نے وطن اور ارض پاک سے محبت کا اظہار خوبصورت پرفارمنسز سے کیا۔ حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے،آئی کام کے طلباء نے کامیڈی ٹیبلو پیش کیا۔

طلباء طالبات نے الف سے اچھا، ب سے بچہ ،پ سے پیارا لگتا کی پرفارمنس اوروالدین کی خدمت کے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے تو محفل ہی لوٹ لی۔ سکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ ،بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقریبات ضروری ہیں۔بچوں نے اپنی پرفارمنسز پر خوشی اور اسی طرح محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔