وقار گھمن: رہنما تحریک انصاف علی خان ترین لودھراں سے کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم لیکرلاہور پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں کو بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان، اور شاہی قلعہ کی سیر کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترین کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم لاہورمیں 2نمائشی کرکٹ میچز کھیلےگی۔ علی خان ترین نےکھلاڑیوں کےہمراہ بادشاہی مسجداورمسجد وزیرخان کی سیرکی اور سیلفیاں بھی لیں۔
علی ترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائیگی، تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔