پاکستان آٹوشو 2018: شائقین کیلئے خوشگوار یادیں چھوڑ کراختتام پذیر

پاکستان آٹوشو 2018: شائقین کیلئے خوشگوار یادیں چھوڑ کراختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: پاکستان آٹو شو 2018 گاڑیوں کے دلدادہ شائقین کیلئے خوشگوار یادیں چھوڑ کرختم  ہوگیا۔ 3 آٹو شو میں 200 سے زائدملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے سٹالز لگائے، تقریباً 3 لاکھ شائقین نے آٹو شو دیکھنے کیلئے ایکسپو سنٹر کا رخ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان آٹو شو کے آخری روز ایکسپو سنٹرمیں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔ جیسے سارا شہر ہی نمائش دیکھنے امڈ آیا ہے۔200 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے سٹالز پر رش لگا رہا۔ ٹیوٹا  سٹال پر نمائش کیلئے رکھی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

جدید طرز کے آٹو رکشوں، ہیوی بائیکس اور گاڑیوں کے ساتھ شہری تصاویر بنوا کر اپنے شوق کی تسکین کرتے رہے۔ ترک کمپنی ٹموسن کے جدید طرز کے اے سی ٹریکٹرز میں بھی شائقین نے گہری دلچسپی لی۔ ترک کمپنی البیراک کے ڈی ایم ڈی احمت البیراک نے کہاکہ نمائش بہت کامیاب رہی  ہے۔ لوگوں کا ردعمل نہایت حوصلہ افزاء تھا۔

پاکستان کا سب سے بڑا آٹو شو منعقد کرانے والی ایسوسی ایشن پاپام نے 6 خوش نصیوں کوڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ دیکھ کر موٹرسائیکل کی جابیاں دے دیں۔ علاوہ ازیں آٹو شو میں آنے والے شائقین کو کارفنانسنگ،آٹو انشورنس اور سروس سنٹرز کے حوالے سے اہم معلومات میسر آئیں۔