علی اکبر: قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے تمام مسلم لیگی متحد ہو جائیں، یہ کہنا ہے مسلم لیگ ق کے رہنما، چودھری شجاعت حسین کا، ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ اتحاد ہی ملک کو مافیا کے چنگل سے چھڑا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی سے، پیپلزمسلم لیگ کے صدر اور (جی ڈی اے) کے اہم رہنما،ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی۔ قائدین کا کہنا ہے اتحاد ہی ملک کو مشکلات سے نکالنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا کہ دوقومی نظریہ پر ایمان رکھنے والوں نے پاکستان بنایا تھا۔ تمام مسلم لیگیوں کو دوبارہ اکٹھا کرنا ہو گا تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد قوم کو مافیا کے چنگل سے آزاد کراسکتا ہے۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔