(علی اکبر) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی انوکھی منطق، سینیٹ الیکشن کے دوران راہداری میں کھڑے ہونے پر ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ دوران ڈیوٹی اونگھنے پر سنیئر خاتون ریسرچ آفیسر کو معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سینئرریسرچ آفیسر عبیدہ ہارون اور سجیل کو معطل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں افسران دوران ڈیوٹی اپنی کرسی پر بیٹھ کر اونگھ رہے تھے جبکہ سینیٹ الیکشن کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ کی راہداری میں کھڑے ہو کر اراکین اسمبلی سے گفتگو کرنے پر شاہد محمود، محمد وسیم عارف، مالی محمد یونس اور اعجاز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے۔