(سٹی42) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے طبعیت ناساز ہونے کے باعث تمام سرکاری مصروفیات اور دیپالپور میں پیر کے روز ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، جس پر ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو شدید بخار اور فلو کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاپ نے طبیعت خرابی کی وجہ سے سرکاری مصروفیات اور کل دیپالپور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ٰ پنجاب نے گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔