کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سامان سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لیے

کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ سامان سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے سمگل شدہ سامان کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آنے والے دو ٹرک پکڑ لیے، تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈائریکٹر رباب سکندر کی ہدایت پر شیخوپورہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے فیصل آباد سے آنے والے دو ٹرک قبضے میں لے لیے، ڈائمنڈ سوپر گڈز اڈہ کے ٹرکوں میں فیصل آباد سے زیرہ، ویلڈنگ راڈز، ٹائرز، کپڑا، شیشہ فلیور، سبز الائچی، بادام اور ہیوی مشینری کے بال بیئرنگ کی بھاری کھیپ لاہور لائی جارہی تھی۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق ڈائمنڈ سوپر گڈز اڈہ کی انتظامیہ نے سامان مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیلئے بھجوایا تھا، برآمد ہونے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے، کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں سپرٹنڈنٹ سلیم اللہ خان، انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر، سہیل مرتضیٰ، آغا سلطان حیدر اور احتشام نوید شامل تھے۔