ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی، اقتصادی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور بھی ملاقات میں زیر بحث رہے اور صوبہ میں معاشی بحران کے باعث مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی استحکام و ملکی ترقی کیلئے متحد ہو کر کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں نگران صوبائی وزراء منظور آفریدی، فضل الٰہی،فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابقہ صدر میاں انجم نثار، خواجہ شاہ زیب اکرم بھی موجود تھے۔