چین میں گاؤں پر مٹی کاتودہ گرنےسے60 مکان تباہ،20 افراد مٹی تلے دب گئے

China Landslide incident, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کے صوبہ سیچوان میں ایک گاؤں پر مٹی کا بڑا تودہ گر گیا جس سے 60 مکان تباہ ہوگئے جبکہ 20 افراد مٹی تلے دب گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا تودا گرگیا، ابتدائی طور مٹی کے تودے سے 14 افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا جبکہ باقی 5 افراد کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن کیاجا رہا ہے جس کے دوران تباہ ہونیوالے مکانات کے بلبے سے پانچوں افراد لاشیں نکال لی گئیں، ہلاک ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔