مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا، ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔