(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو جھاڑ پلا دی ۔
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سکیورٹی گارڈ کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ”یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، مینوں تیری لوڑ کوئی نہیں”۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصر ویڈیو میں خواجہ آصف سکیورٹی گارڈ کو ڈانتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف کی ڈانٹ سن کر سٹیج پر نظر آنے والا سیکیورٹی گارڈ وہاں سے ہٹ کر نیچے اتر جاتا ہے۔
یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے ،، یا تھلے لے جا ،، مینوں تیری لوڑ کوئی نہیں۔ @KhawajaMAsif ???? pic.twitter.com/HQROsKiLv9
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) June 4, 2022
خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔ اسلام آباد سے نکالا گیا شخص پشاور میں پناہ لے کر بیٹھا ہے۔ اور ہمارے ایٹمی اثاثوں، پاکستان کی سلامتی پر حملہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی، اس پر افسوس ہے۔ سوشل میڈیا پر جو زبان استعمال ہورہی ہے اس پر افسوس ہے. یہ تنگ نظری کی علامت ہے۔