صدر مملکت نے اعتراضات اٹھا دیئے، شہباز حکومت کو دھچکا

Arif Alvi President of Pakistan
کیپشن: Arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو ( نیب) اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوادیےہیں۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے بل آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے اور ہدایت کی کہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیاں بلوں پر نظر ثانی اورتفصیلی غور کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز پر مطلع نہیں کیا گیا، اور مطلع نہ کرکےآرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی،صدر کا اعتراض میں کہنا ہے کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت کی جانی چاہیے، ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئی ووٹنگ تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ قراردیاجا چکاہے۔

عارف علوی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے، نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں، ترامیم الیکشن میں شفافیت کے تکنیکی عمل میں غیر ضروری تاخیر لانے کے مترادف ہیں۔

نیب قوانین کے حوالے سے صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم سے بارِ ثبوت استغاثہ پر ڈال کر فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے استغاثہ کیلئے کرپشن کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنادیا گیا اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer