ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد

لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد
کیپشن: local elections in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ر اؤ  دلشاد :    لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد  کیا گیا جس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

انتظامی اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، SSPپولیس اور اسسٹنٹ کمشنرزنے اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ شفاف انتخاب کیلئے اداروں کا تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نے الیکشن حکام سے ضمنی انتخاب کے انعقاد میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔میٹنگ میں پولنگ عملہ کی تعیناتی،حساس پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی، سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضابطہ اخلا ق کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

لاہور میں PP-170، PP-168، PP-167 اور PP-158 میں 17جولائی کو انتخاب منعقد کیا جائیگا۔