مکیش امبانی نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

مکیش امبانی نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے
کیپشن: Mukesh Ambani
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت  کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی  نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی  سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار  کےمطابق   مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر  ہے جبکہ گوتم اڈانی  کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق مکیش امبانی کو  دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جس کے  بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ رواں سال فروری میں گوتم اڈانی نے اثاثوں کی مالیت میں مسلسل اضافے سے   مکیش امبانی سےایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا تھا۔

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔