ویب ڈیسک:ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایل ایل) نے جولائی کے آغاز میں کارگو کی ڈیلیوری کیلئے ٹینڈد جاری کیا تھا تاہم کمپنیوں کے میعار پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی گیس کے لیے ٹینڈر کلیئے دو کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، جن میں ای این او سی سنگاپور جبکہ انرجائس گیس اینڈ پاور شامل تھیں تکنیکی طور پر معیار کی وجہ سے کوالیفائی نہ کرسکی۔
دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔