ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا؟عمران خان آج اعلان کریں گے

آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا؟عمران خان آج اعلان کریں گے
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف آج دیر بالا میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے لئے ٹیکنیکل کالج واڑی میں پنڈال سجادیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت مقامی رہنماؤں کی قد آور تصاویر آویزاں کردی گئیں ہیں جس پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

مقامی رہنماؤں کے مطابق جلسہ کا آغاز سہہ پہر تین بجے کیا جائے گا، جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی خطاب کرینگے، جلسے کے باعث دیر بالا میں عوام میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ابھی سے جلسے گاہ میں آرہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی آج دیر بالا جلسے کی تقریر نہایت اہمیت اختیار کرگئی ہے، جلسے میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔