سٹی42:شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صارفین کے لئے وبال جان بن گئی۔
لیسکو کی ڈیمانڈ 4978 میگاواٹ تک پہنچ گئی ،کمپنی کو 4300 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے.لیسکو کو 678 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پر رہا ہے۔
لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے سات گھنٹے تک پہنچ گیا،سٹم پر بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہونے لگی ہے، بجلی کی بار بار بندش سے الیکٹرانکس اشیاء بھی جلنے لگیں۔