وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو بڑا اختیار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو بڑا اختیار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف  نے انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کو پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، اہم تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا گیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی,  سرکاری افسران کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-04/news-1654316301-5305.gif

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلی جنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔