صارفین کیلئے بری خبر،پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بڑااضافہ

صارفین کیلئے بری خبر،پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بڑااضافہ
کیپشن: gas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دییتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد  قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 3 جون کو حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا تھا۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔