(زاہد چودھری)جنرل ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 2میں آتشزدگی، وارڈ میں بھگڈر مچنے پر لواحقین نے مریضوں کو خود باہر نکالا، تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا ، آگ اے سی کی ناقص وارئرنگ میں لگی، شعبہ ورکس کو وائرنگ کے ناقص ہونے سے آگاہ کرنے کے باوجود وائرنگ تبدیل نہیں کی گئی تھی۔
تفصیلات کےمطابق جنرل ہسپتال کے شعبہ میڈیکل یونٹ 2 میں رات کے وقت اچانک اے سی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں بھگڈر مچ گئی ، لواحقین نے مریضوں کو خود وارڈ سے باہر نکالا، اس دوران ڈیوٹی پر موجود نرسز اور عملے نے فوری طور پر سکیورٹی کو آگاہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔
مزید پڑھئے: ہربنس پورہ ؛پٹرول پمپ میں آتشزدگی، بھاری نقصان
ابتدائی تحقیق میں سامنے آیا کہ آگ وائرنگ ناقص ہونے کی وجہ سے لگی ، ہسپتال کے شعبہ ورکس کو ناقص وائرنگ تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن شعبہ ورکس نے اس پر کوئی توجہ نہ دی ،جس پر آتشزدگی کے واقعہ کا سامنا کرنا پڑا،، تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی کے بعد کئی گھنٹے میڈیکل یونٹ 2 کے مریض ہسپتال کے باہر گراونڈ میں پڑ ے رہے، جنہیں فوری طور پر کسی متبادل جگہ پر شفٹ نہ کیا جاسکا ۔
واضح رہے کہ پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔