ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری و نجی سکولز کب کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

Schools
کیپشن: Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں کمی آنے پر 7 جون بروز پیر سے تمام سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان کردیا، سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ 

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری سکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوگا اور کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی، سکولز ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کوئی طالب علم لگا تار 2 دن سکول نہیں آئے گا، کلاسز کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے، سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا،لڑکیوں کا سکول صبح سوا سات بجے لگے گا، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی، لڑکوں کا سکول ساڑھے سات بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، جبکہ سکولوں میں نہم دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی دی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نویں کلاس سے بارہویں جماعت کے طلبا کے امتحانات صرف چند اختیاری مضامین میں ہوںگے, اس بات کا اعلان دو روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نویں اور دسویں کے طلبا کو ریاضی اور چار اختیاری مضامین کا امتحان دینا ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا صرف اختیاری مضامین کے امتحان دیںگے۔

Sughra Afzal

Content Writer