ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین کی خریداری کا کنٹریکٹ کس کو ملے گا؟

corona vaccine
کیپشن: corona vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ڈیڑھ ارب روپے مالیت سے کورونا ویکسین کی خریداری کا کنٹریکٹ کس کو ملے گا؟؟؟ پنجاب میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے دو کمپنیوں نے بڈ ڈال دی۔

پنجاب حکومت شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی ویکسین خریدنے جارہی ہے جس کیلئے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کابینہ کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مختلف رجسٹرڈ کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا لیکن دو کمپنیوں نے فائنل بڈ دی، جس میں ایم ایس اے جے ایم فارما اور ایم ایس وریٹرون شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایم ایس اے جے فارما نے فی کس مریض ویکسین پر 3590 کے اخراجات کی بڈ دی اور ایم ایس وریٹرون فارما نے فی کس مریض ویکسین کی خریداری پر 6000 کی بڈ دی ہے، ایم ایس اے جے ایم فارما کینسینو اور ایم ایس وریٹرون سائنوویک سے ویکسین کی خریداری کرکے دیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں میں سے کسی ایک کمپنی کو ویکسین کی خریداری کا کنٹریکٹ دیا جائے گا جبکہ کابینہ کے اجلاس میں ویکسین کی خریداری پر کسی ایک کنٹریکٹر کے انتخاب اور پیپرا قوانین سے چھوٹ لینے پر بھی خوب بحث ہوئی۔

واضح رہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید92 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے 2 ہزار28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ93 فیصد ہوگئی۔

پاکستان نے اپنی کورونا ویکسین پاک ویک متعارف بھی کروادی، پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے، پاک ویک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے، پاک ویک چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے اور یہ ویکسین چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer