باغبانپورہ:ظالم نے ذاتی دشمنی پر دکاندار پر گولیاں برسا دیں

deadbody
کیپشن: deadbody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) معاشرے میں  عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے ختم ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں ذاتی دشمنی پر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل مقتول کا نوید نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا۔ باغبانپورہ کے علاقہ سراج پورہ میں نوید نامی ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اعجاز نامی دکاندار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

مقتولہ کی بیوی کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 50 سالہ اعجاز سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، اعجاز کی موبائل ریپئرنگ کی دکان تھی۔ بیوی کے مطابق مقتول کا ملزم کے ساتھ 3 ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے مقتول کی بیوی کرن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔

معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔