ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ 21-2020 بارہ جون کو متوقع

وفاقی بجٹ 21-2020 بارہ جون کو متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے وفاقی حکومت سے رواں سال بزنس فرینڈلی بجٹ دینے کا مطالبہ کردیا، عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کورونا کے باعث سال دو ہزار بیس ملکی معاشی تاریخ کا بدترین سال ثابت ہوا۔

وفاقی بجٹ دوہزار بیس اکیس کی آمد آمد، بجٹ کا اعلان بارہ جون کو متوقع ہے۔ کورونا وائرس کے باعث رواں سال بزنس کمیونٹی کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوا، صنعت وتجارت میں اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں ملکی معشیت کی بحالی کیلئے حکومت اس مرتبہ بزنس فرینڈلی بجٹ کا اعلان کرے۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت ایس ایم ایز سیکٹر کیلئے پچاس لاکھ تک بغیر سود قرضہ دینے کا اعلان کرے۔ آڈٹ کی تلوار کم ازکم دو سال کیلئے ہٹائی جائے اور ساڑھے چار فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ سرمائے کی گردش مسلہ سنگین ہوگیا ہے۔ سرمایہ کہیں سے بھی آئے اس کا سورس نہ پوچھا جائے۔

شہر کی بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال بزنس فرینڈلی بجٹ دیا تو ہی ملک معاشی دباو سے نکل سکے گا ورنہ اقتصادی حالات مزید خراب ہونگے۔