ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو خط

گورنر پنجاب کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل اور دیگر بھارتی مظالم کیخلاف اراکین برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا، چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ نریندر مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے، دنیا نوٹس لے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے خط میں اراکین پار لیمنٹ کو یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے کے بارے میں بھی بتایا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور خط کے بارے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت 300سے زائد دن سے کشمیر میں بدتر ین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کا بھی قتل کر رہا ہے، برطانوی حکومت اور اراکین کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر منفی پروپیگنڈا کے باوجود یورپی پار لیمنٹ میں بھی کشمیر یوں کی آواز سنی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کا انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ہم کشمیر یوں کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں، ہر پاکستانی خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جنوری 2020 کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے ساڑھے سات سو سے زائد (751) اراکین کو خط لکھا تھا،انہوں نے خط میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھارتی مظالم کے خلاف لائی جانے والی قرار داد کی حمایت کی درخواست کی تھی۔

یاد رہےکہ 3 مارچ 2019 کو بھی گورنر پنجاب نے برطانوی و یورپی اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھاتھا، خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ برطانوی ویورپی اراکین پارلیمنٹ بھارتی جنگی جنون کے خاتمے میں کردار ادا کریں، یورپی، برطانوی پارلیمنٹ پاک بھارت امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں، جنگ  شرو ع کرنا آسان مگر ختم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer