کورونا وبا سے پیدا ہونا والا بحران صاف پانی کے منصوبوں کو بھی نگل گیا

کورونا وبا سے پیدا ہونا والا بحران صاف پانی کے منصوبوں کو بھی نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونا والا بحران صاف پانی کے منصوبوں کو بھی نگل گیا ،نئے مالی سال میں واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لئے خطیر فنڈز مختص نہیں ہوں گے ، پنجاب میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے لئے نئے مالی سال میں 7 ارب 75 کروڑ روپے ہی مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کو بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، سابق دور حکومت میں جہاں صاف پانی کے منصوبوں پر اربوں روپے کا فنڈ مختص کیا جاتا رہا  وہیں اب صاف پانی کی فراہمی  کے لئے صرف 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے ۔

ذرائع کے مطابق آب پاک اتھارٹی کے 8 ارب روپے کے میگا منصوبے پر بھی کم بجٹ مختص ہوگا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں واسا کو سالانہ دی جانیوالی سبسڈی  کے لئے بھی بجٹ کم مختص ہوگا ،  مالی سال میں واسا ، صاف پانی ، سیوریج کے نکاس کے منصوبوں  کے لئے بھی صرف 7 ارب 75 کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔

حکام کے مطابق مالی بحران اور فنڈز کی قلت  کے لئے واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کو خطیر بجٹ دینا مشکل ہوگا ۔

دوسری جانب رواں مالی سال میں    بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں موجودہ سال میں بارہ ارب کی بجائے دس ارب روپے کا مالیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب کے خسارے سے 2 ارب تک پہنچ سکتا ہے تاہم نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں ایک ارب پچاس کروڑ تک ہی مختص ہوسکیں گے، غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں پچاس کروڑ روپے کے خسارے سے 8 ارب روپے کی منظوری متوقع ہے، غیر ترقیاتی اخراجات میں تنخواہوں کی مد میں 2 ارب 3 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار رکھے گئے ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer