کورونا لیگی ایم پی اے سمیت 8 جانیں لے گیا، لاہور میں اموات 212 ہوگئیں

 کورونا لیگی ایم پی اے سمیت 8 جانیں لے گیا، لاہور میں اموات 212 ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، عابد چودھری، بسام سلطان) کورونا وائرس سے مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ پی کے ایل آئی میں انتقال کرگئے، گوجرانوالہ سے منتخب 66 سالہ ایم پی اے 10 روز سے وینٹی لیٹرپرتھے،انہیں کورونالاحق ہونے پر 25 مئی کو پی کے ایل آئی میں داخل کیا گیا ، حالت تشویشناک ہونے پر آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

 دوسری جانب سب انسپکٹر خالد حسین بھی کورونا کے باعث شہید ہو گئے، جس کے بعدلاہور پولیس میں شہداء کی تعداد 5 ہو گئی، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق سب انسپکٹر خالد حسین کورونا وائرس کے باعث شہید ہوئے، سب انسپکٹر خالد حسین تھانہ نواں کوٹ میں تعینات اور گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ لاہور پولیس میں چار اہلکار اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے آئی جی سے سفارش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں وافسروں کی تعداد 118 ہے، جبکہ کورونا سےمتاثر 78 اہلکاروں نے صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔

شہرمیں کوروناکے وارجاری ہیں، 24گھنٹے کے دوران مزید 817 شہریوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی، جبکہ 8 اموات ہوئیں، 81 روز کے دوران لاہور میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار510  تک پہنچ گئی جبکہ اموات 212  تک اموات ہوچکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار639 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار489 ہوگئی، کورونا وائرس سے صوبے بھر میں 30 مزید اموات ہوئیں اور اموات کی مجموعی تعداد 570 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 2 لاکھ 52 ہزار469 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7 ہزار110 ہوچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer