(مانیٹرنگ ڈسک ) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر سے کورونا کے مزید 2173 کیسز اور 35 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 226 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 2لاکھ52ہزار469 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7ہزار110 ہوچکی ہے۔محکمہ صحت نے بھی اعداد و شمار نے نوجوانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثر ہونیوالا سب سے زیادہ نوجوان طبقہ ہے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس میں مبتلا 16 سے 40 سالہ افراد ہیں جن کی تعداد 8 ہزار 476 ہو چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر 31 سے 41 سالہ افراد کی تعداد 8 ہزار 265 ہو چکی۔ دیگر صوبوں کی نسبت صوبہ پنجاب میں ایک سے 15 سالہ بچوں کی تعداد بڑھ کرایک ہزار 628 تک جا پہنچی ۔
دوسری جانب ناقص پلاننگ کی وجہ سے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ناپید ہوگیا ہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے پاس موجود انجکشن " ایکٹی مرا" کا محدود سٹاک بھی ختم ہوگیا اور شدید علیل مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔