سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کا پاکستان بنائیں گے۔
عیدالفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، شہداء نے ملک اور اسکے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلِ خانہ اور رشتے داروں کے ساتھ پورے پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں ہیں اور سب ملکر ملک کو وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا۔