ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پرچالان نہیں ہوں گے

عیدالفطر پرچالان نہیں ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عیدالفطر پرمعمولی خلاف ورزی پرچالان نہیں ہونگے، ہمیشہ کی طرح ٹریفک وارڈن نےاس عید پر بھی شہریوں کوخوشخبری سنا دی، صرف ہیلمنٹ کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ پر چالان کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نےعید الفطر کےتینوں روز میں وارڈنز کو معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پرچالان کرنے سے روک دیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں ستر فیصد ٹریفک میں کمی آجاتی ہےجس کے باعث قوانین کی خلاف ورزی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چالان پالیسی میں نرمی کی گئی ہے، دوسری جانب ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ون ویلنگ اور ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے والوں سے سختی سےنمٹا جائےگا۔

جبکہ رانگ پارکنگ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer