ضلعی شعبہ صحت جان بچانے والی 214 ادویات خریدنے میں ناکام

ضلعی شعبہ صحت جان بچانے والی 214 ادویات خریدنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ناقص پلاننگ، ضلعی شعبہ صحت جان بچانے والی 214 ادویات خریدنےمیں ناکام، بلڈ پریشر، شوگر اور جگر کے امراض کی ادویات طبی مراکز پر ناپید ہوگئیں، سرجری کا سامان بھی نہ خریدا جاسکا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ادویات خریداری کیلئے تمام اضلاع کو خود فرمز کی شارٹ لسٹنگ کرنے کے ساتھ ادویات خریداری کی ہدایات دی تھیں، مجموعی طور پر 285 ادویات کی فہرست ترتیب دی گئی جو محکمہ صحت لاہور نے خریدنا تھیں تاہم محکمہ صحت تمام ترکوشش کے باوجود صرف 71 ادویات کی خریداری میں کامیاب ہوسکا۔

جن ادویات کی خریداری میں ناکامی کا سامنا ہے، ان میں بلڈ پریشر، شوگر، امراض قلب، ناک کان گلا جگر اور معدے سمیت مختلف امراض، کتے کاٹے کی ویکسین اور سانپ کے ڈسنے کیلئے تریاق تک نہ خریدا جاسکا، بلڈ بیگز، انتقال خون سیٹ، پٹیاں اور جان بچانے والی 214 ادویات رواں مالی سال میں نہیں خریدی گئیں، جس کی وجہ ادویات کی قلت کا بحران بدستور برقرار ہے، طبی مراکز صحت پر آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer