محکمہ خزانہ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد

محکمہ خزانہ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد، الیکشن کے بعد ہی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز پر اجراء ممکن ہوسکے گا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مالی سال دوہزار سترہ، اٹھارہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ساڑھے چھ سو ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ روڈ ،ہیلتھ ،ایجوکیشن اور سیوریج کے لیے اربوں روپے مختص کئے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت نے جاتے جاتے سرکاری افسران و ملازمین کو ماموں بنا دیا

حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل محکمہ خزانہ پنجاب ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کر چکا ہے اور مالی سال کے اختتام کے ساتھ ہی جاری منصوبوں پر بھی رقم جاری نہیں ہوگی۔

پڑھنا مت بھولئے:  الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب سے رینجرز طلب کرلی

جبکہ مالی سال دوہزار سترہ، اٹھارہ میں پنجاب حکومت نے ساڑھے چار سو ارب سے زائد کے بجٹ کا اجرا کرایا۔ جس میں ساٹھ فیصد سے زائد بجٹ صوبائی محکموں کی جانب سے استعمال کیا جاچکا ہے۔