ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:  پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کامعاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔
پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حل کرنے کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، سپیکر پنجاب اسمبلی کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج جاری کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تحریک انصاف کے اراکین کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں مصروفیت کے باعث کل ہوگا۔ کل ہونے والے اجلاس میں میاں محمود الرشید ایاز میراور ڈاکٹر حسن عسکری کے نام سپیکر کے سامنے رکھیں گے۔

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے اراکین پربنائی گئی پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی تاہم اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے  گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔