ویب ڈیسک : گوجرانوالہ کے لئے چار میگا پراجیکٹس، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واہنڈو انٹر چینج پر فارسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ علی پور تا قادر آباد روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ 14 کلومیٹر طویل علی پور تا قادر آباد روڈ پر ایک ارب روپے سے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چن دا قلعہ تا عزیز کراس چوک تعمیر و بحالی کے پر جیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 12.57 کلومیٹر طویل دورویہ سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ چن دا قلعہ پر ٹریفک کی روانی کے لئے فلائی اوور بھی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا دورہ کرکے جائزہ لیا، مریم نواز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو فارسٹ سٹیشن پرتفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ واہنڈوفارسٹ اسٹیشن میں تقریبا ً 40ہزار مقامی پودے لگائے گئے ہیں۔ فار سٹ میں کچنار، پلکن، ارجن، انار، جامن اوراملتاس سمیت 12 قسام مقامی درخت لگائے۔ محکمہ فاریسٹ مانیٹرنگ ونگ درختوں کی دیکھ بھال کرے گا۔فارسٹ میں آبپاشی کے لئے 10 مقامات پر بور واٹر پمپ نصب کیے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات 10 واٹرپوزر فارسٹ باقاعدگی سے آبپاشی کریں گے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے گرجرانوالہ واہنڈو ایکسپریس کے پراجیکٹ تفصیلی بریفنگ دی۔
خرم دستگیر خان،صوبائی وزیراطلاعات، عظمیٰ زاہد بخاری۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک۔معاون خصوصی ذیشان ملک،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹیری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔