سی ٹی سکین میں استعمال ہونےوالےانجکشن مارکیٹ سےغائب، مریض پریشان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سرکاری ہسپتالوں میں کنٹراسٹ انجکشن کے ساتھ سی ٹی سکین کی سہولت عملاًختم ہو گئی۔ہسپتالوں میں ویزی پیک اور کوپیک کنٹراسٹ انجکشن کا "کال " پڑ گیا۔میڈیسن مارکیٹ میں بھی یہ ٹیکہ دستیاب نہیں۔

بیرون ملک سے درآمد بند ہونے سے سرکاری اور  ٹیچنگ ہسپتال اپنی ضرورت کے مطابق انجکشن نہ خرید سکے ۔ کنٹراسٹ کے ساتھ سی ٹی سکین بندہونے سے مریض پریشان ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے ویزی پیک اور کوپیک کنٹراسٹ انجکشن کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ انجیکشن بلیک میں بھی دستیاب نہیں ہو  رہا ۔ سرکاری ہسپتالوں میں کنٹراسٹ انجکشن کے ساتھ  انہانسڈ  کمپیوٹڈ ٹوموگریفی سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت بند ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بیرون ملک سےکوپیک 350 کنٹراسٹ انجکشن درآمد نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کیلئے کنٹراسٹ انجکشن نہ خریدے جاسکے اور میڈیسن مارکیٹ میں بھی کوپیک 350انجکشن کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے ۔

مریض کنٹراسٹ کے ساتھ سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے ٹیکہ تلاش کرنے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تاہم اس بحران کا تاحال حل تلاش نہیں کیا جاسکا ۔