ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 24 گھنٹوں میں پانچ افراد قتل،  پولیس اہلکار سمیت تین افراد اغواء   

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے تھانہ کوٹ شاھو کی حدود میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ افراد قتل جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو اغواء کیا جاچکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو اسلحے سمیت اغواء کیا جس کی شناخت نصراللہ جتوئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دونوں مغویوں میں محمد رحیم سرکی سمیت ایک اور شخص شامل ہے۔

 بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور کچے کے علاقے میں بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔