(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم 'گول مال' کے اداکار 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن بتایا جارہا ہے ہے کہ ان کی موت کسی بیماری کے باعث نہیں ہوئی ۔ اداکار کی موت پر بالی وڈ انڈسٹری کی جانب گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ہریش میگن نے 90 کی دہائی میں بننے والی مشہور فلموں گول مال، چپکے چپکے، نمک حلال جیسی فلموں میں اداکاری کی، 1997 میں بننے والی فلم 'اف! یہ محبت' ان کے اداکاری کے کیرئیر کی آخری فلم تھی۔
اداکار ہریش میگن بھارت کے شہر 1946 میں ممبئی میں پیدا ہوئے،ہریش میگن اپنے نام سے ایک ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ بھی چلا رہے تھے۔