ویب ڈیسک: اسلام آباد ماڈل پولیس نےعید کے دن شہری کا گم ہونے والا بکرا ڈھونڈ نکالا۔ ہمک پولیس نے شہری کا بکرا اس کے حوالے کر دیا ۔
شہری کا بکرا عید کے دن قربانی سے قبل گھر کے باہر سے گم ہو گیا تھا۔
پولیس نے لاوارث بکرا پولیس اسٹیشن میں امانتاً رکھا ہوا تھا۔
عید کے بعد شہری کو پتہ چلا کہ ان کا گمشدہ بکرا تھانہ ہمک میں موجود ہے۔
شہری کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے بکرا شہری کے حوالے کر دیا۔