آئی ایم ایف ڈیل کے مثبت اثرات، ڈالرکی قیمت میں یکدم بڑی کمی

آئی ایم ایف ڈیل کے مثبت اثرات، ڈالرکی قیمت میں یکدم بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 2246 پوائنٹس ریکارڈ اضافے کے ساتھ 43 ہزار 899 پر بند ہوا وہیں گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر 5 روپے تک سستا ہوا اور ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کمی ہوگئی۔