اب بغیر ڈرائیور گاڑیاں سڑکوں پر دوڑیں گی ، لائسنس جاری

 اب بغیر ڈرائیور گاڑیاں سڑکوں پر دوڑیں گی ، لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں اب بغیر ڈرائیور خودکار گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی اور اس حوالے سے ایک کمپنی کو لائسنس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ابوظبی میں نائب صدر شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی زیر صدارت وزراء کونسل کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی نئی پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں اماراتی قومی توانائی کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی اور اگلے7 برس میں قابل تجدید توانائی 3 گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزراء کونسل نے قابل تجدید توانائی کے لیے 150 سے 200 ارب درہم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، توانائی کے شعبے میں اماراتی سرمایہ کاری سے غیرملکی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔

شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اماراتی قومی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی، الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے کے لیے نیٹ ورک بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ نائب صدر  شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے متحدہ عرب امارات میں خودکار گاڑیاں چلانے والی کمپنی کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے ،یو اے ای نے بغیر ڈرائیور خود کار گاڑیاں چلانے والی بین الاقوامی کمپنی وی رائیڈ کو جاری کیا ہے جو ابتدائی طور پر آزمائشی سفر طے کرے گی۔