ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے عمران خان پر وار، پنجاب کی ترقی کا دشمن قرار دیدیا

مریم نواز،خطاب،ضمنی الیکشن مہم،مسلم لیگ ن
کیپشن: مریم نواز،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ عوام جان گئی ہے کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے۔

    مریم نواز نے  کہا  کہ  پورے ملک سے اس کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔

 لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کو لندن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سلام پیش کرتی ہوں، جس محبت سے میرااستقبال کیا میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کیا گیا، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو کبھی بل نہیں آئے گا۔ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔