(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رہنماء سید اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے۔
اخلاق حسین عابدی آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، سید اخلاق حسین عابدی مقتول رکن قومی علی رضا عابدی کے والد تھے، مرحوم اخلاق حسین عابدی طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کو سال 2018میں 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔