پنجاب کے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

Punjab Cabinet approved 15pc Special Allowance 2022 for Govt Employees on Running Basic Pay
کیپشن: Govt Employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، پنجاب کابینہ نے یکم مارچ کے سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے بڑی عید سے قبل سرکاری ملازمین کو ایک اور شاندار خبر سنا دی،ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اگست میں ملے گی جبکہ مارچ سے بقایاجات بھی مل جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے جبکہ ملازمین کو 2017 کی بنیادی تنخواہ کے ابتدائی مرحلے پر 15 فیصد خصوصی الاؤنس نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ملازمین نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ یہ الاؤنس ابتدائی مرحلے پر نہیں بنیادی تنخواہ پر ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں  پنجاب کابینہ سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسے ملازمین جو کوئی دوسری سروس یا مخصوص الاؤنس نہیں لے رہے ان کے بنیادی پے سکیل پر خصوصی اعلان پر غور کرے اور اس کی منظوری دے۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس یکم مارچ 2022 سے ملے گا جو کہ اپریل، مئی، جون، جولائی کی تنخواہیں شامل ہوں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer